دریائے نیلم میں جیپ کے گرنے سے چھ افراد ہلاک

مظفرآباد: ایک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، ایک جیپ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں دریائے نیلم میں جاگری۔
تفصیلات کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے 8 سیاحوں کو افسوسناک واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور دو زخمی ہو گئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Image Source: Dawn

حال ہی میں رپورٹ ہونے والے ایک اور افسوسناک واقعے میں آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں ایک کار دریائے نیلم میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
اس خاندان کا تعلق لاہور سے تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے ایک سیاح فیملی وادی نیلم کی سیر کے بعد واپس مظفرآباد جا رہی تھی کہ جھورہ کے قریب گھیل پائیاں کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے دو زخمی بچوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نادر کامران، اس کے بھائی اعظم رضوان، اہلیہ مدیحہ نور اور والدہ پروین اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی