دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے سبب بند ٹوٹنے سے 583 دیہات میں پانی داخل

دریائے ستلج میں پانی کی سظح بلند ہونے کے بعد پاکستان میں سیلاب نے آفت مچا دی -پاکستان کے مختلف شہر جن میں پاکپتن، بورے والا ، قصور اور بہاولنگر شامل ہیں اس وقت پانی کی لپیٹ میں ہیں – دریائے ستلج بپھرنے سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی ہے ،583 دیہات میں پانی داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر ہجرت کے لیے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں -مختلف بندوں کے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں –

 

دریائے ستلیج میں 35 سال کی تاریخ کا بدترین سیلاب آنے کے بعد سیلابی ریلے سے پنجاب کی کئی بڑی آبادیاں، درجنوں بستیاں اور موضع جات زیر آب آ گئے ہیں، جب کہ موضع بھٹیاں اور قادر بخش بند ٹوٹ گئے ہیں، بورے والا کے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات ناپید ہیں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ ادھر قبولہ کے علاقے میں نورارتھ بند پر نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ بہاولنگر میں بھی کھانے پینے کی شدید قلت ہے۔ بہاولنگر ضلع میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کے سیلاب کے سبب 80 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ۔ ۔بہاولنگر میں ہزاروں ایکڑ فصلیں اور املاک تباہ ہو گئیں۔ سیلابی پانی رہائشی ڈیروں اور مکانوں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ اسکول اور بجلی بند ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں 100 سے زائید سکولوں کی تعطیلات میں بھی اضافہ کردیا گیا –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا