دبئی میں پاکستان ،بھارت سمیت بہت سے افراد رمضان المبارک میں نوٹ بنانے کے لیے سعودی عرب ،یو اے ای اور دوسرے مسلم ممالک کا رخ کرتے ہیں مگر اب ان ممالک کی حکومتوں کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ گداگر مافیا ہے جو یہاں آکر غریبوں اور حقداروں کا حق ماررہا ہے اس لیے ان کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ ہوگیا ہے –
حکومتی فرمان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام گداگروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے بھیک دینے سے گریز کریں –
دبئی پولیس نے گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے رمضان المبارک قریب آتے ہی گداگروں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
دبئی پولیس کے مطابق گداگروں کو 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ جیل کی قید سنائی جائے گی جبکہ اماراتی قوانین کے تحت بھکاری گینگ چلانے پر 1لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
حکام کے مطابق گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے پر 6ماہ کی جیل بھی ہوگی۔
دبئی پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام گداگروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں بھیک دینے سے گریز کریںاورآن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں۔پولیس حکام نے بھکاریوں کی اطلاع دینے کیلئے 901پولیس کا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔دبئی (انٹرنیوز)
دبئی پولیس کا گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
28
previous post