عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں- عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت میں حصہ لینے کے لیے وکیل کو 2 کروڑ رپے کی آفر کردی جس پر وکیل شہزاد حکیم نے بھی انتہائی گرم جوشی کے ساتھ دانیہ شاہ کا مقدمہ لڑنے اور ان کو ان کا حق دلوانے کا فیصلہ کرلیا انھوں نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ کیونکہ اب دانیہ شاہ نے ان کو اتنی خطیر رقم کے عوض کیس لڑنے کا کہا ہے تو میں یہ کیس جیت کر دکھاؤں گا ان کا دعویی تھا کہ دیکھتا ہوں اب کون دانیہ شاہ کا حق مارتا ہے ؟
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔ وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔
دانیہ شاہ کی اپنا کیس لڑنے والے وکیل کو 2 کروڑ کی آفر
