دانیال عزیز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پریشر ککر کا نشان الاٹ

پاکستان مسلم لیگ کے نااراض رہنما جنھوں نے نون لیگ کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا آج ان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان مل گیا ہے – الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو پریشرککر کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز پریشر ککر کے انتخابی نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے،سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے اختلافات پر ن لیگ نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے دانیال عزیز کوانتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، دانیال عزیز این اے 75 پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز