دادو میں آتش زدگی 70 گھر جل گئے : 9 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ اور تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان کے بعد مختلف مقامات پر آگ لگنے سے کم از کم چار بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی سے تمام گھر جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ قریبی گاؤں صالح ماچھی میں بھی 25 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں 100 سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 4 بچے زندہ جل گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چار سالہ مور، پانچ سالہ عبدالرسول، چھ سالہ تہمینہ اور آٹھ سالہ سکینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دادوکے شہریوں نے الزام عائید کیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں چھ گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی متاثرہ دیہات تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی