دادو اور موہن جو دڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پاکستان مین اس وقت سورج آگ اگل رہا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ویو سے لوگون کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے ؛ملک کے چاروں صوبے اس وقت سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں ؛لاہور ، راولپنڈی ہو یا پشاور درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس ہی ہے –
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور موہن جو دڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نواب شاہ، سبی اور سکھر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بہاولپور میں 49، ڈی جی خان، ملتان اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 47 جبکہ حیدرآباد اور جہلم میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بنوں اور مٹھی میں 45 جبکہ چکوال میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا