(خبرنمبر۔10)
خیبر پولیس کی کارروائیاں ، ایک سال میں 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر 500 ملزمان گرفتار کرلئےگرفتار -پولیس کے بیان کے مطابق افغانستانی ملزمان عالمی ڈرگ مافیا نیٹ ورک کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ،70فیصد سے زائد مختلف دہشت گرد تنظیموں کے آلہ کا ر بھی نکلے
خیبر(انٹرنیوز) خیبرپولیس نے ایک سال میں 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر 500 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے ضلع خیبر میں منشیات کیخلاف پولیس کارروائی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس ضلع خیبر میں منشیات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر کے دور دراز علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں منشیات بنانے والی 35فیکٹریوں کو سیل کیا گیا جبکہ ان فیکٹریوں سے منشیات کے علاوہ منشیات بنانے والے آلات بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق منشیات فیکٹریوں کے علاوہ طورخم سرحدی گزرگاہ سمیت مختلف چیک پوائنٹس، ناکہ بندیوں اور منشیات کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں یکم جنوری 2023سے 10مارچ 2024تک پولیس نے 4 ارب روپے مالیت کی مختلف قسم کے منشیات پکڑی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 435کلوہیروئن، 245کلو آئس، 315کلو افیون اور 4ہزار کلو چرس شامل ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں ملوث 500ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ضلع یہ خیبر کی تاریخ میں منشیات کیخلاف سب سے بڑا کریک ڈان ہے جو منشیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ،گرفتار ملزمان میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے، گرفتار ملزمان بین الاقوامی ڈرگ مافیا نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں منشیات فروشوں سے تعلقات کے الزام میں ضلع خیبرکے 26پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ زیر حراست ملزمان سے دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ منشیات سمگلنگ میں 70فیصد سے زائد مختلف دہشت گرد تنظیموں کے آلہ کار ہیں۔
خیبر پولیس نے ایک سال میں 4 ارب روپے کی منشیات پکڑ کر لی
17
previous post