خیبر پختون خواہ حکومت کا میٹرک اور انٹر میں مطالعہ قرآن کا پرچہ شامل کرنے کا فیصلہ

�پی ٹی آئی کی کے پی کے میں حکومت ہے محمود خان یہاں کے وزیراعلی ہیںاور یہان عمران خان کا وژن چلتاہے اور آج یہ خبر آئی ہے کہ خیبر پخونخواہ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔

 

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں، 2023 میں میٹرک ،ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ بورڈ امتحانات میں مطالعہ قعآن پاک کا 75 نمبروں کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کردیے گئےہیں اس طرح ، 2023 کے سالانہ بورڈ امتحانات میں میٹرک و انٹر کے کل نمبر 1100 سے بڑ کر 1225 ہوگئے ہیں
اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ مسلمانوں کے لیے قرآن کی تعلیم حاصل کرنا سب سے اہم کام ہےقرآن پاک کی تعلیم لازمی نہ ہونے اور عربی نہ پڑھنے کے سبب بہت سے بچے تعلیم یافتہ ہونے کے باجود قرآن پاک پڑھنے کی سعادت سے محروم رہ جاتے تھے ۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان