خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں دو فوجی شہید، دو دہشت گرد مارے گئے

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دو مختلف کارروائیوں میں دو فوجی اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں کیا گیا جب کہ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں کی گئی۔

Image Source: PAN

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور تین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا، آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران کرک کے رہائشی 31 سالہ سپاہی فرید اللہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 29 سالہ سپاہی شعیب حسن نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب