تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے قرارداد پیش کی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دیگر حکام کے استعفوں کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں فوری طور پر آزادانہ اور شفاف عام انتخابات کرائے جائیں۔ قرارداد میں “ٹھوس شواہد کی بنیاد پر” الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر ‘سخت’ تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ایک ’قابل قبول اور غیر متنازع‘ الیکشن کمیشن تشکیل دیں۔
یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے موجودہ الیکشن کمشنر چیف کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کے اعلان کے بعد پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ایک روز قبل پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے استعفیٰ کی قرارداد منظور کی تھی۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے سید عباس علی شاہ نے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پیش کی۔