خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ؛باقی صوبے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے

اس سال کم بارشوں کی وجہ سے ملک میں اگلے آنے والے سال میں شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے -دسمبر کے سارے مہینے میں توقع سے بہت کم بارشیں ہوئیں جو ملک کے لیے اچھی خبر نہیں ہے -اب بھی پنجاب کے ان علاقوں میں جہاں ڈیم بنے ہیں وہاں دور دور تک بارش کی کوئی اطلاع نہیں ہے -تاہم محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گاتاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،کوہستان،چارسدہ ،مردان،پشاوراور گردونواح میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہو سکتی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ خطہ پوٹھوار، مری، گلیات مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی واضح کردیا کہ مزید کن علاقوں میں دھند کا راج رہے گا -ان میں بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان شامل ہیں ۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند نظام زندگی کو متاثر کرتی رہے گی –

Related posts

لاہور ہائی کورٹ کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم

حکومت کا آج سے پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں بند کرنے کا فیصلہ

مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ تیز آندھی کے سبب 3 کلومیٹر تک پھیل گئی