دنیا میں جو سب سے خطرناک اور جان لیوابیماری ہے وہ دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہے جس میں موت کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور اگر انسان بچ بھی جائے تو اس پر احتیاط اور پرہیز کی اتنی شرائط عائید کردی جاتی ہیًں کہ انسان جوانی میں ہی بوڑھوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتا ہے نہ چھت کی سیڑھیاں چڑھ سکتاہے نہ مرغن غزا سے لطف اندوز ہوتاہے اور کھیل اور ورزش کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر اب سائنسدانوں نے انسانوں کے لیے ایک ایسا سافٹ وئیر تیا کیا ہے جو اسے وقت سے پہلے بتا دے گاکہ اس کا دل کمزور ہورہا ہے احتیاط کرے –
اس تیار کردہ سافٹ ویئر کا الگورتھم دل اور سینے کے ہزاروں ایکس رے کا ڈیٹا بیس پڑھ کر فیصلہ کرتا ہے ،یہ نہ صرف دل کے دورے بلکہ فالج کے خطرے سے بھی آگاہ کرتا ہے ، امریکہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر نے اس کی طبی آزمائش بھی کی ہے جس میں 11 ہزار 430 مریضوں کے ایکسرے شامل تھے ۔
ان مریضوں کی اکثریت دل کے دورے کے نہایت قریب تھی جنہیں اسٹیٹن تھراپی سے گزارا گیا ، ، پھر ان مریضوں کے ایسرے لیے گئے اور ایسے مریضوں کے ساتھ میچ کیے گئے جنہیں دل کی یا فالج کی تکلیف نہ تھی اور اسی بنیاد پر سافٹ ویئر نے دل کے دورے کے خطرے سے خبردار کیا۔ امید ہے کہ یہ سافٹ وئیر جلد عوام تک پہنچ جائے گا جس کے بعد اس بیماری پر کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکے گا –