خوشخبری :لاہور سے شارجہ کا ٹکٹ صرف 48 ہزار روپے

مہنگائی کے دور میں جہاں ٹرین اور بس سے سفر کرنا پاکستانی مسافروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا وہیں آج ایک نجی فضائی کمپنی کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے – پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فلائی جناح کی طرف سے جاری ایک بیان میں لاہور سے شارجہ کا ون وے ٹکٹ 48ہزار روپے میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی اسی ماہ میں 27مارچ سے لاہور سے شارجہ کے لیے روزانہ پروازیں شروع ہونے جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے اور اب شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کی درخواست پر نگران حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں فلائی جناح کو بین الاقوامی آپریشنز کی اجازت دی تھی۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ