خوشخبری: ارجنٹ قومی شناختی کارڈ اب 15دن میں دستیاب ہو گا

ایک وقت تھا جب شناختی کارڈ کا حصول بہت مشکل اور دیر طلب ہوتا تھا مگر اب اس میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری اور آسانی لائی جارہی ہے -اسی حوالے سے ادارے نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے – نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے ارجنٹ کیٹیگری میں قومی شناختی کارڈز کے اجراء کے وقت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ ایک اخباری خبر کے مطابق نادرا کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر بتایا گیا ہے کہ ارجنٹ کیٹیگری میں شہریوں کو شناختی کارڈز 23دن میں جاری ہوتے تھے، اب یہ دورانیہ کم کرکے 15دن کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نادرا کی اس نئی پالیسی کے لاگو ہونے کے بعد اب شہریوں کو ارجنٹ کیٹیگری میں اپنا نیا قومی شناختی کارڈ 15دن میں دستیاب ہو گا۔سروس میں اس بہتری کے باوجود نادرا کی طرف سے ارجنٹ شناختی کارڈز کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔نادرا کی طرف سے شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن +92-51-111-786-100 قائم کی گئی ہے۔اس سے ان افراد کو بہت فائدہ ہوگا جو کم وقت میں اپنا نیا شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے شناختی کارڈ کے حصول میں مہینے لگ جاتے تھے –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا