موبائل فون میں واٹس اپ نہ ہو زندگی نامکمل نظر آتی ہے -خاص طور پر دنیا بھر میں دیار غیر میں لوگوں سے فری آف کاسٹ گفتگو اس کا سب سے بڑا کمال ہے -اس کے علاوہ تیز تر رابطے کے لیے بھی واٹس ایپ سے بہتر آپشن کوئی اور نہیں ہے مگر اب اس کو مزید جدت بخش دی گئی ہے-لوگ پیغام رسانی کے لیے بھی اس کو سب سے موثر ایپلیکیشن سمجھتے ہیں -جب ایک ساتھ سینکڑوں یا ہزاروں لوگوں کی رائے لینی ہو یا پیغام پہنچانا ہو تو بھی آپ کو واٹس ایپ کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے – اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی طرف سے نئی اپ ڈیٹ میں تین نئے فیچرز متعارف کرا دیئے گئے – یہ فیچرز پولز اور میڈیا شیئرنگ کے حوالے سے متعارف کراے گئے ہیں، جن سے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرکے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے -۔
واٹس ایپ؛ تصاویر، ویڈیوز فارورڈ کرنے سے قبل کیپشن لکھنے کا نیا فیچر،#weeklypak #news #Like #FolloMe pic.twitter.com/sfcyfTk5A8
— WeeklyPak (@weeklypakwp) May 6, 2023
واٹس ایپ میں ایموجیز، GIFs، اسٹیکرز اور ری ایکشنز جیسے فیچرز کافی عرصے سے موجود ہیں
واٹس ایپ میں نئے ایموجیز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے بلکہ صارفین اپنے ایموجی اسٹیکرز خود بھی تیار کر سکتے ہیں۔
مگر اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ ایموجیز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے… pic.twitter.com/53YMRsCK0e— StarNews (@StarTvPak) April 19, 2023
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کے بعد کوئی صارف پول میں دی گئی آپشنز میں سے کوئی ایک ہی منتخب کر سکے گا۔ اس طرح کسی بھی پول کا اب زیادہ حتمی اور درست نتیجہ سامنے آ سکے گا۔
اس فیچر سے استفادے کے لیے آپ کو کسی پول کو پوسٹ کرنے سے قبل ملٹی پل آنسرز کے آپشن کو ’ڈس ایبل‘ کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین پولز کو فوٹوز، ویڈیوز یا لنکس کی طرح سرچ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سرچ پر کلک کرکے پولز کے نام لکھنے ہوں گے۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ حال ہی میں متعدد نئے اسٹیٹس فیچر متعارف کرائے گئے تھے۔ تفصیل ویڈٰو میں pic.twitter.com/l7jaJaYO1j
— HUM News (@humnewspakistan) February 9, 2023
میڈیا شیئرنگ سے متعلق جو دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، وہ صارفین کو کسی بھی میڈیا یا دستاویز کو فارورڈ کرنے سے پہلے اس پر کیپشن کا اضافہ کر سکیں گے۔ ابھی تک یہ آپشن واٹس ایپ پر موجود نہیں تھا اور آپ کو جو میڈیا جس حالت میں موصول ہوتا تھا آپ اسی حالت میںا سے کسی دوسرے صارف کو فارورڈ کر سکتے تھے۔ تاہم اب آپ اس میڈیا کو فارورڈ کرتے ہوئے اس پر اپنی طرف سے کوئی رائے یا مشورہ یا آئیڈیا بھی لکھ سکیں گے۔ اب آپ کسی بھی فائل کو فارورڈ کرنے کے آئیکون پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے کیپشن کا آپشن نمودار ہو جائے گا۔