افغانستان کے علاقے خوست میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکےمیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے –
ہلاک دہشت گردوں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل ،کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں بخت اللہ، ذبیح اللہ، فضل امین، محمد عرف طوفان، نورپایو خان، فقیراللہ ، تروزئی، ست کئی، علی سرخان، ہجرت اللہ اور شیر افضل سمیت دیگر شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت میں مایوسی پھیل گئی جبکہ آپس کے اختلافات نے بھی سر اٹھا لیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی وفد کے افغانستان دورے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی شدید مسائل سے دوچار ہوئی ہے۔اس میں نچلی سطح پر کام کرنے والے شدت پسند اب اپنے سینر راہنماؤں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ انہیں یہ یقین ہے کہ ٹی ٹی پی پر کچھ افراد کا کنٹرول ہے ،لڑتے مرتے ہم لوگ ہیں اور مال یہ لیڈران بنا جاتے ہیں –