خود کو اسلام آبادپولیس کا اعلی افسر ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد (انٹرنیوز) اسلام آباد پولیس نے خود کو وفاقی پولیس کا اعلی افسر ظاہر کر کے عوام، افسران سے فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو اسلام آباد پولیس کا اعلی افسر ظاہر کرکے عوام ،افسران سے فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سبز منڈی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کبھی ڈی آئی جی پولیس بن کر اور کبھی کیبنٹ ڈویژن آفیسر بن کر کال کرتا تھا اور ضلعی افسران پر غیر قانونی کام کیلئے دباؤ ڈالتا تھا،ملزم نے سوشل میڈیا پر پیج بھی بنا رکھا تھا جہاں وہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتا تھا ،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد شہریوں کو نوکری دلانے کے عوض رشوت لینے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی