خود اڈیالہ جیل گرفتاری دینے پر بشریٰ بی بی کو داد دوں گا ؛رہنما پیپلز پارٹی

توشہ خانہ کیس میں جس طرح بشریٰ بی نے خود اڈیالہ جانے کا فیصلہ کیا ان کے اس طرز عمل سے نہ صرف تحریک انصاف والوں کو حیرانی ہوئی بلکہ ان کی مخالف جماعتیں بھی ششدر رہ گئیں اور پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ نے تو برملا ان کے اس طرزعمل پر کھل کر داد دی – رہنما پیپلزپارٹی ناصرحسین شاہ کا کہنا ہےکہ بشری بی بی کو داد دوں گا کہ وہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد خود اڈیالہ جیل پہنچیں، پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہیں اس طرح جیل خود جیل نہیں پہنچا، ہم شہر میں امن چاہتے ہیں اس کے لیے جھکنا بھی پڑا تو جھکیں گے۔

ناصرحسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو سزا ملنی چاہیے، بڑی مشکل سے کراچی کا امن واپس آیا ہے، ضلع وسطی میں جو صورتحال بنی اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں کراچی کے لوگوں کے دلوں پر ہوسکتا ہے۔

سندھ میں پیپلز پارٹی مکمل سوئپ کر رہی ہے، قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہوگی، بلاول بھٹو بہت اچھی الیکشن مہم چلارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پر امن ہوں۔بلاول بھٹو بھی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کی اجازت ملنی چاہیے، ہم نے پی ٹی آئی سے الیکشن نشان واپس لینے والے فیصلے کی بھی مخالفت کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی