خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید اور ان کے دو ساتھیوں کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔ انہیں آج سے 8 سال قبل ایک سرچ آپریشن کے بہانے 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے 2 حریت پسندوں سمیت شہید کیا تھا۔ اس سے ایک سال قبل 13 اپریل 2015 میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو بھی حراست کے دوران شہید کیا تھا۔
برہان وانی کی شہادت کے8 سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ان کی شہادت پر پورے پاکستان میں رنجو غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور پاکستانی ہر سال ان کا یوم شہادت اپنے فوجی شہدا ء کی طرح مناتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور رکھتے رہیں گے –

Related posts

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

نواز شریف اور شہباز شریف کی نریندرامودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد