خواجہ آصف کی قوم کے لیے کفایت شعاری پالیسی ؛بازار 8 بجے بند ،ہوٹل 10 بجے

Pakistan Defence Minister Khawaja Muhammad Asif (C) speaks to the media after a hearing over the Panama Papers in Islamabad on November 3, 2016. The Supreme Court began hearing a case into the "Panama Papers" leaks and offered to form a commission to investigate revelations that Premier Nawaz Sharif's children held offshore bank accounts. / AFP / ASIF HASSAN (Photo credit should read ASIF HASSAN/AFP/Getty Images)

جب سے شہباز حکومت ائی ہے اس طرح کے فیصلے لے رہی ہے جو عوام کے لیے درد سر بن جاتے ہیں -اس سے پہلے سموگ کے خاتمے کے لیے دکانیں اور شاپنگ سنٹر 10 بجے بند کرنے کا حکم آیا تھا اب اس میں 2 گھنٹے کا وقت اور کم کیا جارہا ہے جس کے بعد مارکیٹس 8 بھے بند کردی جائیں گی -ایک لحاظ سے خواجہ آصف کی بات ٹھیک ہے کہ جب لوگوں کے پاس خریدنے اور کچھ کھانے کے پیسہہے ہی نہیں تو بازار جاکر کیا کریں گے اور بازار نہ جانے سے پٹرول کی بھی بچت تو ہوگی -اسے خواجہ صاحب نے کفایت شعار پالیسی کانام دے دیا ہے – اس کے لیے 10 وزیروں نے شب و روز کی محنت کے بعد یہ زبردست پروگرام تشکیل دیا ہے –
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کفایت شعاری سے متعلق پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، 10 وزرا، 4 سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی نے کفایت شعاری پر تجاویز تیار کی ہیں ۔شادی ہال کے اوقات رات 10 بجے تک کر دیئے جائیں گے ۔حکومتی اداروں میں 20 فیصد لوگ گھر سے کام کریں تو 56 ارب کی بچت ہو گی ،انہوں نے کہاکہ بجلی سے چلنے والی الیکٹرک بائیکس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع کردی گئی ہے، ۔وزیر دفاع نے کہاکہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران میں ہے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت سے معیشت کو فائدہ ہوگا،توانائی کی بچت پر صوبوں سے بھی تجاویز مانگی جائیں گی ۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل