خواتین میں سگریٹ نوشی طلاق کی وجہ بننے لگی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز کا خیال ہے کہ خواتین میں سگریٹ نوشی پاکستان میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے کہا کہ خواتین میں سگریٹ نوشی پاکستان میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح میں کردار ادا کر رہی ہے۔

ملک کے وفاقی دارالحکومت میں تمباکو کے استعمال سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت کی رہنما نے کہا کہ آج کل لڑکیاں سگریٹ نوشی کی بری عادت میں مبتلا ہورہی ہیں اور جن کی شادی ہو جاتی ہے وہ سگریٹ پینے والی لڑکی کو ذہنی طور سے قبول نہیں کرتے اور یوں سگیریت ان کی علیحدگی کی سب سے بنیادی وجہ بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے پانچ افراد میں سے دو خواتین ہیں۔

تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بہت سے سماجی مسائل کو جنم دیا، خاص طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خاندانوں کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایسی خواتین کو جانتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما کے تبصرے کے بعد کارکنوں نے پاکستان میں امتیازی سلوک کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاشرے میں عورت کو تنقید کا نشانہ بننے کے لیے بہت کچھ نہیں کرنا پڑتا۔دریں اثناء ایک معروف ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرائے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ 58 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر 5 میں سے 2 پاکستانی زیادہ تر طلاقوں کا ذمہ دار سسرال والوں کو ٹھہراتے ہیں۔

کچھ جواب دہندگان نے طلاق ہونے کی وجہ خواتین یا مرد حضرات کی بگڑتی ہوئی دماغی صحت، رازداری کے مسائل اور یہاں تک کہ کوویڈ وبائی مرض کا تذکرہ اہم عوامل کے طور پر کیا ۔مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 3800 طلاق کے کیسز درج کیے گئے جبکہ راولپنڈی میں بھی طلاق، خلع، سرپرستی اور نفقہ کے 10,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں