خواتین سے خوف زدہ شخص نے 55 سال ایک کمرے میں گزار دیے

دنیا میں بسے لوگوں کو مختلف چیزوں یا جانوروں سے خوف آتا ہے ،کچھ اندھیرے سے ڈرتے ہیں کچھ سانپ،چھپکلی سے خوف کھاتے ہیں بعض کو اونچائی پر جانے اور بعض کو پانی سے ڈر لگتا ہے مگر یہ کبھی خود کو قید نہیں کرلیتے مگر دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو خواتین کے سامنے آنے سے خوف کھاتا ہے – اس کا تعلق افریقہ کے ملک روانڈا سے ہے 71 سالہ شہری نے خود کو 55 سال سے گھر میں قید کیا ہوا ہے ، مذکورہ شخص15 فٹ کی باڑ میں گھرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیٹسے زامویتا نامی شہری کو خواتین سے شدید خوف آتا ہے اس لیے وہ گھر سے باہر ہی نہیں نکلتے ، وہ صرف 16 سال کے تھے جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین کی قربت سے ان کا خوف بہت زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔ وہ مخالف جنس کے ارد گرد رہنے کو برداشت نہیں کر سکتے تھے، لہذا انہوں نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد گھر سے باہر قدم نہیں رکھا۔ تاہم اس کے باجود زامویتا کی کمیونٹی کی خواتین نے ہی ان کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ،45 سال سے ان خواتین نےہی ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کی، کھانے اور کپڑے جیسی ہر طرح کی چیزیں ان کے صحن میں پھینک دیتے تھے۔ اگرچہ زامویتا نے ان کے لیے کبھی دروازہ نہیں کھولا لیکن وہ ان چیزوں کو استعمال کرتے رہے۔مگر ان خواتین کا خوف آج بھی ان کو ڈراتا رہتا ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی