پاکستان ریلویز میں خواتین کے ساتھ کچھ نازیبا واقعات پیش آنے کے بعد حکومت نے خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ایک بہترین فیصلہ کیا کہ ان کے لیے ایک الگ ڈبہ مختص کردیا جائے تاکہ ان کی عزت آبرو جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے -اسفیصلے کے بعد خواتی اور بچوں کے ٹرین میں سفر کرنے والیوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جس سے ریلوے کی آمدنی میں بھی فرق پڑے گا-
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی آؤٹ سورس کی جائیں۔
انہوں نے گریڈ ایک سے سینئر مینجمنٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی ہدایت کی۔