خواب میں اپنی قبر میں آگ دیکھ کر شو بز چھوڑا :بھارتی اداکارہ ثنا خان

اداکرہ ثنا خان نے ایک بار پھر اپنے پرستاروں کو وہ وجہ بتائی جس کی وجہ سے انھوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی -بھارت میں بگ باس ایک مشہور ترین پروگرام ہے اس میں جو فنکار شامل ہوتے ہیں وہ برصغیر میں اپنا نام کما جاتے ہیں انہیں میں 2012 میں ایک ادکارہ ثنا خان تھیں جنھوں نے اس کے سیزن 6 میں کام کیا تھا تاہم اس کے بعد ثنا خان نے شوبز چھوڑ دیا تھا اور سر پر سکارف بھی پہننا شروع کردیا ہے اس کے بعد انھوں نے ایک عالم دین سے شادی کرلی ہے

ثنا خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کے حوالے سے بتایا اور  دوران انٹرویو انہوں نے شوبز، پیسہ، شہرت چھوڑنے کی وجوہات بھی بتائیں۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ان کی ماضی کی زندگی میں ان کے پاس عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، جو چاہے وہ کرسکتی تھیں لیکن ان سب کے باوجود ان کی زندگی میں قلبی سکون نہیں تھا۔

خیال ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی بار خواب میں میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوتی تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا اسی لیے میں نے آخرت کی زندگی کو اس عارضی دنیا پر ترجیح دے کر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی اورع اب میری زندگی میں مکمل سکون ہے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ