خلیل الرحمان قمر کی ماہرہ خان کو اپنی فلم میں کام کی آفر

چند روز قبل خلیل الرحمان اور اداکارہ ماہرہ خان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے .خلیل الرحمان قمر بہت آؤٹ سپوکن ہیں اور ہر موضوع پر کھل کر بولتے ہیں، اسی وجہہ سے ان کا اکثر خواتین کے ساتھ جھگڑا رہتا ہے -تاہم اب انھوں نے اپنے رویے میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے -مشہور ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے گزشتہ تمام اختلافات بھلاتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہاہے ۔

خلیل الرحمان قمر پر ماہرہ خان کے درمیان اس وقت تعلقات خراب ہوئے جب اداکارہ نے ایک شو میں ان کے رویے کے خلاف بیان دیا تھا، ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ ۔خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کو اپنے پروجیکٹس سے ایک آپشن کے طور پر ڈراپ کر دیا اور انہوں نے ”صدقے تمہارے“ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

لیکن کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ حالات بھی بدلتے ہیں تو جزبات بھی بدل جاتے ہیں اب چیزیں بدل گئی ہیں اس لیے دونوں کے ایک ددوسرے کے بارے میں خیالات بھی بدل گئے ہیں ، اب خلیل الرحمان قمراپنی آنے والی فلم مرزا جٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ، جس میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کی کاسٹ میں سینیئر ادا کار سہیل احمد بھی شامل ہیں۔ ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ، کام تو کرنا ہے نا۔ البتہ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں، تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس