خدیجہ شاہ کو بالآخر رہائی کا پروانہ مل گیا

سابق آرمی چیف کی نواسی جو 9 مئی کے واقعات کے بعد سے آج تک حراست میں تھیں ان کے لیے آج عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی -تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے۔ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق خدیجہ شاہ کو 6روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم پولیس نے ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ان ان پر کوئی اور مقدمہ بنتا ہے یا انہیں گھر جانے کی اجازت مل جاتی ہے ایک 2 دن میں اس کا پتہ چل جائے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی