خدا خیر کرے : ایک دن میں سونے کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں سب سے زیادہ 8500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 160500 ہوگئی -آج اس کی قیمت میں مزید 2000 روپے اضافے کا امکان بھی ہے یوں ایک دن میں سونے کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ متوقع ہے -سونے کی قیمت میں اتنی تیزی سے اضافے کے بعد ملکی معیشت پر اور دباؤ آئے گا اور ڈالر اور اوپر جائے گا ۔ .

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سونے کی 10 گرام قیمت مقامی مارکیٹ میں 9،003 روپے اضافے کے بعد 139،318 روپے تک پہنچ گئی۔

آج فی تولہ 10,500 روپے کے تازہ ترین اضافے کے ساتھ، گزشتہ سات دنوں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 17،500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی