ختم نبوتﷺ پر ایمان ہوگا تو نکاح ہوگا : پرویز الہی کا اعلان

تحریک انصاف اور ان کے حمائتی وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانیوں کے دل اس وقت جیت لیے جب انھوں نے ختم بنوت کے حوالے سے ایک بہترن قدم اٹھا یا جب انھوں نے نکاح کے لیے ختم نبوت پر ایمان کی شرط لازمی قرار دے دی – اس طرح نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل