خان کے خلاف گواہی دینے ولا مفتی سعید عدالت میں خود مشکل میں پڑگیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں گواہ مفتی سعید کو آج اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا جھوٹ پکڑا گیا جب عدالت نے ان سے سوال کیا کہ انھوں نے عمران خان کا نکاح کس علاقے اور کس گھر میں پڑھایا تھا -جس گھر اور جگہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا اس سے متعلق بتانے میں مفتی سعید بری طرح ناکام رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چودھری اور محمد لطیف عدالت پیش ہوئے۔نکاح خواں مفتی سعید نے کہاکہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور بلایا اور کہا نکاح پڑھانا ہے،ہم ایک گھر پہنچے جہاں ایک خاتون خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کر رہی تھی،خاتون نے یقین دہانی کرائی کہ شرعی تقاضے پورے ہیں، پھر ہم نے نکاح پڑھایا،نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بنی گالہ رہنے لگے،نکاح میں شریک لوگوں نے دوبارہ فروری میں رابطہ کیا۔
سول جج نے مفتی سے استفسار کیا کہ اردو میں بیان قلمبند کرائیں گے؟مفتی سعید نے کہا کہ میں اردو میں ہی اپنا بیان قلمبند کراؤں گا، میری عمر 62سال ہے،پٹھان ہوں،چھترپارک میں ندوۃ العلما میں پڑھاتا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی سے اچھے تعلقات تھے، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بھی تھا ۔مفتی سعید نے کہا کہ یکم جنوری 2018کو چیئرمین پی ٹی آئی نے رابطہ کیا،گواہ مفتی سعید صفحہ سے پڑھ کر بیان قلمبند کروانے لگے تو عدالت کے جج نے کہاکہ دیکھ کر پڑھنے والے جھوٹ بولتے ہیں، آپ نے عہد لیا ہوا ہے، زبانی بتائیں۔

اس کے بعد عدالت نے مفتی سعید سے استفسار کیا کہ آپ کو لاہور میں کہاں لیکر گئے تھے؟گواہ مفتی سعید گھر اور جگہ سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔اس سے پہلے وہ عمران خان کے دور حکومت میں اس بات کا ویڈیو پیغام جاری کرچکے ہیں کہ عمران خان کا نکاح شرعئی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد پڑھایا گیا تھا -مگر اب وہ خود اس بیان سے مکر گئے ہیں -اللہ ہی ہمارے مولویوں کو ہدایت دے کہ وہ شرعئی معاملات میں مفاد پرستی سے کام نہ لیں کیونکہ اگر انھوں نے اس میں جھوٹ بولا تو وہ رب ذوالجلال کی پکڑ میں ضرور آئیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی