خان کا جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ؛پریشان بچوں کو تسلی دی

عمران خان نے ایک ماہ قبل جیل انتظامیہ اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ لندن میں مقیم ان کے دو بچوں سے بات کروائی جائے جس پر پہلے تو اس سے انکار کردیا گیا تھا مگر پھر عدالت کے حکم پر اس پر عمل درآمد کروادیا گیا -کپتان کی بیٹوں کے ساتھ 30 منٹ بات ہوئی – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔ واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔ دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے اور کہا کہ پریشان نہیں ہونا یہ وقت گزر جائے گا ۔

Related posts

گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹر برطرف؛گرفتار

جامشورومیں شدید گرمی کے سبب 2 کمسن سگےبھائی انتقال کر گئے

چترال کے کم سن ولاگر ز شیراز اور مسکان نے کار خرید لی