خان
خان پور میں آج ایسا ہولناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو دکھی کردیا -اطلاعات کے مطابق سکول سے گھر لوٹنے والے 5 کمسن اور معصوم بچے ایک تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے –
تمام بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ سنگدل ڈرائیور معصوم بچوں کو ترپٹا چھور کر اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ المناک حادثہ سردار گڑھ کے قریب پیش آیا جان کی بازی ہارنے والے کمسن بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔