خان پور میں چڑیل بن کر لوگوں کو لوٹنے اور بکریاں چرانے والا مجرم دھر لیا گیا

 ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی

چڑیل کا ڈراپ سین ہو گیا۔اہل علاقہ نے مبینہ طور پر بکری چوری کرنے کی کوشش کے دوران

ایک خاتون کو پکڑا تو ان کو پتہ چلاکہ ان کو چڑیل بن کر ڈرانے والی یہ ایک خاتون ہے جس پر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتون ایسا میک اپ کرتی تھی کہ اس پر چڑیل

ہونے کا گمان ہوتا تھا۔اس نے پاؤں میں گھنگرو بھی باندھے ہوئے تھے۔

لوگ اسے دیکھتے ہی سر پر پاؤں رکھ کر بھاگتے تھے اور پھر کبھی اس راستے سے نہیں گزرتے تھے

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ایک بکری چوری کرنے کی بھی کوشش کی تھی

جس پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔پولیس نے خاتون کو پکڑ کر تفتیش کی –

دوران تفتیش حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ نقلی چڑیل کوئی خاتون نہیں

بلکہ ایک مرد ہے – ملزم کی شناخت عمران ولد قمر سین کے نام سے ہوئی جو کہ جٹکی بستی کا رہنے والا ہے

چڑیل کے میک اپ میں ملزم رات کی تاریکی میں سڑکوں پر مزے سے گھومتا پھرتا رہتا تھ

۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملزل عمران نے متعدد بکریاں بھی چوری کی ہیں

پولیس نے لوگوں کو چڑیل کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے اور لوٹنے والے بہروپیے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی