خان پر الزامات کی بوچھاڑ : ندیم افضل چن نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور حال ہی میں پیپلز پارٹی میں واپس جانے والے ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھیں،عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا ۔

ندیم افضل چن نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ، عدلیہ،الیکشن کمیشن میں کن افراد کو رکھنا ہے ،کن کی چھٹی کرنی ہے سب طے تھا،یہ بھی سوچ لیا گیا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کس کو لگانا ہے۔ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھاتے ہوئے بتایا کہ جو چیف جسٹس ان کے خلاف تھے ان کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ سوچ لیا گیا تھا کہ کس کو سپریم کورٹ کا جج بننا چاہیے

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی