خان ان ٹربل : عمران خان کی آڈ یو لیک کا پارٹ 2 بھی سامنے آگیا

ہیکر نے نو بج کر تیس منٹ پر  جو آڈیو لیکس کرنے اور وطن سے محبت کا دعویٰ کیا تھا وہ تو وفا نہیں ہوا البتہ اب عمران خان کی سائفر کے حوالے سے پہلی آڈیو لیک کا پارٹ ٹو آڈیو لیک کردیا ہے جس میں وہ سائفر کے حوالے سے مزید گفتگو کررہے ہیں
سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے درمیان امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کا دوسرا حصہ بھی لیک ہوگیاجس میں اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ خط نہیں، یہ تو ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ عوام کو ٹرانسکرپٹ کا کیا پتہ ہے کہ انہیں سادہ الفاظ میں بتانا پڑے گا کہ امریکہ سے دھمکی آمیز خظ آیا ہے ۔

 

تازہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری اور اعظم خان ہوں گے جس میں ہمیں کہنا ہے کہ چپ کرکے اپنی مرضی کے منٹس نکالیں، اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے مںٹس بنا لیتے ہیں اور پھر فوٹو سٹیٹ کروا کر رکھ لیں گے عمران خان اس آڈیو میں یہ کہتے بھی واضح سنائی دیتے ہیں کہ آپ میں سے کسی نے بھی ملک کا نام نہیں لینا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کے افراد اس آڈیو لیک پر اب کیا رسپانس دیتے ہیں –

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں