ایک طرف بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی راتوں کی نیندیں اُڑا کر رکھ دیں ہیں ، اور آئی ایم ایف کے صاف انکار کے بعد نگران حکومت نے کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے صاف انکار کر دیا ہے تو دوسری جانب بجلی کی چوری زور وشور سے جاری ہے اور واپڈا اہلکاروں کو دھمکیاں سدی جارہی ہیں کہ اگر ان کی چوری پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ان پر زمین تنگ کردیں گےاس کے علاوہ کئی لاکھ تنخواہ وصول کرنے والے ’غریب‘ افسران کو کئی لاکھ یونٹ بجلی مفت دی جارہی ہے ظاہر ہے کسی نے تو اس کا بل بھرنا ہے جس کا بوجھ بھی عوام پر ہے اس کا بھی بہترین ار سادہ حل نکال لیا گیا کہ چوری ہونے والی بجلی کا بل بھی باقاعدگی سے بل دینے والے مزدوری کرنے والے عوام کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے ۔
مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے رہنما علمدار قریشی جبکہ خانیوال سے ن لیگ کے ایم پی اے کے امیدوار رانا عرفان محمود خان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔
میپکو حکام pic.twitter.com/BWP8BzQHia— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 8, 2023
اس پر عوام سڑکوں پر آئی تو عوام کی چیخ و پکار کے بعد جب حکومت کو ہوش آیا تو بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں ، فوری مقدمات درج کرکے جیل میں بند کرنے کا حکم دیا گیا اور جب اسی سلسلے میں ملتان الیکٹر ک پاور کمپنی کا اہلکار کبیر والا میں بجلی چوری ہونے کی اطلاع پر کارروائی کیلئے پہنچا تو معلوم ہوا کہ چوری کی بجلی سے چلنے والا ٹیوب ویل کسی اور کا نہیں بلکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا محمد عرفان کے زیر استعمال ہے ، اس ٹیوب ویل کو بجلی کی تاروں سے براہ راست کنکشن دے کر چلایا جا رہا تھا ، یہ ٹیوب ویل عبدالرحمان کے نام سے نصب کیا گیا تھا ، میپکو اہلکار نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اس گاؤں کے چوہدری نے اہلکاروں کو نہ صرف یر غمال بنایا بلکہ شدید تشدد بھی کیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جس میں اس واپڈا اہل کار کے چہرے سے لہو ٹپکتا نظر آرہا ہے –
ملتان الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ معلومات میں بتایا گیا کہ بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم کے رکن کانام سعید اختر ہے ۔ہم اپنے آرمی چیف سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ سرکاری اہلکاروں کو ان غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کو ایسی سزا دلوائیں گے کہ پھر کوئی بجلی چوری کرنے کا سوچے گا بھی نہیں –