خالی گھر میں چوری کی نیت سے آیا چور اے سی لگا کر سوگیا

بھارت میں اس وقت قیامت کی گرمی پڑرہی ہے ،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ طور بھی چیزیں چرانے سے زیادہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں دلچسپی لینے لگے ہیں – لکھنؤ میں گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا شخص ڈرائنگ روم میں ایئر کنڈیشن دیکھ کر خود کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے کیا لیٹا غریب کی قسمت لیٹ کر سو گئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں نشے میں د ھت چور داخل ہوا ، ڈرائنگ روم میں چور کی نظر اے سی پر پڑی، ملزم نے اے سی چلایا اور وہیں زمین پر لیٹ کر سوگیا۔ اہم محلہ نے بتایا کہ یہ گھر ایک ڈاکٹر سنیل پانڈے نامی شخص کا تھا جو اہلخانہ سمیت گھر میں موجود نہیں تھے، ملزم نے گھر خالی دیکھا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔گھر میں داخل ہونے کے بعد جب اس نے ڈرائنگ روم میں اے سی دیکھا تو اسے چلا کر کرشن نامی یہ چور زمین پر لیٹ کر سوگیا تاہم گھر کا دروازہ کھلا ہوا دیکھ کر پڑوسیوں نے ڈاکٹر سنیل کو فون کرکے مطلع کیا کہ آپ کے گھر کوئی شخص موجود ہے ۔بعدازاں ڈاکٹر سنیل نے پولیس کو فون کرکے ان کے گھر پہنچنے کا کہا کیونکہ وہ اس وقت کسی دوسسرے شہر میں تھے ے اس پر پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر نیند سے چور کو اٹھایا اور حراست میں لے لیا۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی