خالی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھارت کے لیے رسوائی کا سبب بن گیا

بھارت میں کھیلے جانے والت ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جو 2019 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے بھارت کے لیے رسوائی کا سبب بن گیا -ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سٹیڈیم خالی ہے، اور حالت یہ ہوگئی ہے کہ فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام سٹیڈیم نہیں آئے۔ اس صورتحال نے پورے بھارت کو ہلا کررکھ دیا ہے -کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انگلینڈ ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے کہا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے صورت حال دیکھ کر سٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ اُمید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز سٹیڈیم کا رخ کریں گے،بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو سٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔مگر اب جبکہ میچ اپنے اختتامی مراحل میں ہے سٹیڈیم میں لوگوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے -میچ کے لیے خواتین کو 40 ہزار فری ٹکٹیں تقسیم کی گیے تھے مگر پھر بھی کوئی نہ آیا۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینی وائٹ نے ٹوئٹ کیا کہ تماشائی کہاں ہیں۔ بھارتی صحافی امت نے لکھا کہ خالی اسٹڈیم کے پیچھے جے شاہ کی لالچ اور انا ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی