اس کائنات کا خالق جیسا چاہتا ہے کر دیتا ہے اللہ فرماتا ہے کہ تمہارا رب وہ ہے جو ماں کے رحم میں جیسی صورت چاہتا ہے بنا دیتا ہے -اللہ کے اگے کسی کا زور نہیں چل سکتا -کچھ لوگ زندگی بھر ایک بیٹے یا بیٹی جسے اولاد نرینہ بھی کہا جاتا ہے کے لیے ترستے رہتے ہین تو کچھ لوگوں کو اللہ پاک ہرسال اس نعمت سے نوازتا رہتا ہے کچھ کو بیک وقت جڑواں یا تڑواں بچےعطا کردیتا ہے اور بعض اوقات ایک جوڑے کو اتنی اولاد عطا کرتا ہے کہ اس ملک یا دنیا بھر کا میڈیا ان کے انٹرویو لینے ان کی جانب دوڑتا ہے ایسی ہی ایک حیران کردینے والی خبر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے آئی ہے جہاں جناح ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں نارمل ڈلیوری سے بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، ان میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا جبکہ باقی پانچ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے.
جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حنا نامی خاتون گذشتہ شب چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تھی خاتون کا تعلق کالا پل کے علاقے سے ہے ۔ چیک اپ کے بعد انہیں وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی.ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔