خاران میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

خاران: بلوچستان کے ایک ضلع خاران میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

Image Source: The Express Tribune

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
متعدد ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس سے قبل لاہور کے ایک وکیل کو فیصل ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مقتول وکیل اپنے دفتر کے باہر بیٹھا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار ان کے سامنے آکر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور میاں فیصل نامی وکیل کو مردہ قرار دے دیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی