31
فیصل آباد میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس میں مجرم ماجد ضیا کو 1 سال اور 5 ماہ قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔سائبر کرائم ونگ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا تھا –
نجی ٹی وی کے مطابق مجرم ماجد ضیا نے گزشتہ سال 2022 میں ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیِں،جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس میں رپٹ درج کروائی تھی جس کے بعد اس معاملے پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم فیصل آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اس شخص کو ٹریس کیا اور گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا تھا ۔مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے مجرم کو 17 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی.