خاتون کا روپ دھار کر ہسپتال میں چوریاں کرنے والا مرد پکڑا گیا

یوں تو چوری کرنا ایک قابل شرم جرم ہے ہی مگر بعض اوقات انسان اس طرح کی حرکات کرجاتا ہے کہ وہ جرم اس کے لیے زندگی بھر کا روگ یا شرمندگی کا سبب بن جاتا ہے -ایسی ہی ایک حرکت خیر پور کی تحصیل گمبٹ کے علاقے میں نعیم چانڈیو نامی شخص نے کی جو مرد ہوتے ہوئے برقع پہن کر خواتین کی ہسپتال آنے والے بیمار اورمجبور لوگوں کی اشیاء چرایا کرتا تھا مگر اس کی یہ منصوبہ بندی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اوروہاں بھی اس کو دھر لیا گیا -تحصیل گمبٹ میں پولیس نے برقعہ پہن کر اسپتال میں چوریاں کرنے والا گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کا روپ دھار کر گمس اسپتال آنے والی خواتین کے پرس اور موبائل چوری کرتا تھا،آج بھی ملزم چوری کی غرض سے پہنچا تو گمس اسپتال ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شک ہوا کہ یہ خاتون نہیں مرد ہے ۔جب تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا ملزم خاتون کا روپ دھار کر اسپتال میں آتا رہا ہے.

ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ گمس اسپتال میں آنے والی خواتین کے موبائل فون اور پرس چوری کرتا تھا, ملزم کی شناخت نعیم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی