مسافر طیاروں میں مسافرون کے آپس میں یا فضائی عملے کے ساتھ لڑائی جھگڑے ہونا معمول کی بات ہے ، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتے ہیں۔اور لوگ اس پر دل کھول کر تبصرے بھی کرتے ہین اور ان مسائل سے نبٹنے کے حل بھی بتاتے ہیں-
حال ہی میں ساوتھ ویسٹ ائیرلائن کی مسافر اپنے حیران کن عمل کے باعث وائرل تو ہو گئی ہے جس نے تمام ائیر لانز کی پریشانی بڑھادی ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسی حرکت کبھی رپورٹ نہیں ہوئی تھی ائیر لائن انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ائیر لائنز کی فلائٹ میں اس وقت مسافر بھی پریشان ہو گئے جب ایک خاتون سونے یا آرام کرنے کی نیت سے مسافر طیارے کے سیٹ کے اوپر موجود سامان رکھنے کی جگہ پر لیٹ گئی۔ چھوٹی سے ان کیبنز میں تمام مسافر اپنا سامان رکھتے ہیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی ضروری چیز تک رسائی آسان ہو تاہم خاتون کو سیٹ پسند نہیں آئی اور اس نے ہوائی جہاز کو ٹرین کی برتھ سمجھ لیا اور اوپر لیٹ کر نیند پوری کرنے لگی۔پھر اس کے بعد کیا ہوا اس بارے میں ابھی کوئی تازہ خبر نہیں آئی –