خاتون سیاح کو تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑگئی

گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک غیر ملکی سیاح کو پولیس اہل کار کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ پولیس اہل کار نے اس کو بندوق سے ڈرانے کی کوشش بھی کی تو خاتون چلانے لگی کہ مارو مجھے گولی چلاؤگولی اس کے بعد وہ پولیس اہل کار اپنی سرکاری گاڑی لے کر وہاں سے نکل گیا -اب صادق آباد میں غیرملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق غیر ملکی سائیکلسٹ سے بدترا ور قابل شرم رویہ اختیار کرنے کی تحقیقات کے بعد ہی اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔پولیس ترجمان کے مطابق تین غیرملکی سائیکلسٹ ہفتے کے روز سندھ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے تو ایس او پی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی تاہم وہ اس بات پر بضد تھےکہ انہیں کوئی سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ غیرملکی سائیکلسٹ نے غصے میں اے ایس آئی پر سپرے کردیا تھا جس پر اے ایس آئی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق دو سائیکلسٹ صادق آباد کے نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جب کہ تیسرا جاچکا ہے۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا