عمران خان کے جیالوں نے جس طرح خان کو گرفتاری سے روکنے کے لیے اپنے تن من دھن کی بازی لگائی تھی آج ان سب کارکنوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہوگی کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ اس طرح لاہور ہائی کورٹ کے جج کی دانشمندانہ ججمنٹ سے پاکستان ایک بہت بڑے بحران سے باہر نکل آیا –