رحیم یار خان موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی ؛3 افراد جاں بحق

آج رحیم یار خان میں موٹر وے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 3 قیمتی جانیں چلی گئیں – موٹر وے حکام کے مطابق رحیم یار خان موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب فیملی سکھر سے موٹر وے ایم 5 کے راستے ملتان جا رہی تھی جو ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

 

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے ولے افراد اور زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز