حیدرآباد کے نجی سکول میں المناک حادثے پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ

سندھ کے شہر حیدر آباد میں ایک بچی نے سکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا -واقعے کی فوٹج منظر عام پر آنے کے بعد اساتزہ کی ناہلی سامنے آگئی جس کے بعد سکول کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا -حیدرآباد کے نجی سکول میں بچی کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی -محکمہ تعلیم سندھ نےابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب بچی بالائی نمزل پر گئی تو بچی کےتیسری منزل سےکودتے وقت اساتذہ دیکھ رہے تھے، موقع پر اساتذہ چاہتے تو بچی کو گرنے سے بچایا جا سکتا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی سکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے، سکول انتظامیہ کو پرنسپل کو معطل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

 

طالبہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ کو تیسری منزل پر کوریڈور کی دیوار کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص جو شائید سکول کا چوکیدار ہے طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔مگر وہ سستی کی بن اپر اس لڑکی کو پکڑ نہیں پاتا اور لڑکی سکول کی تیسری منزل سے نیچے کود جاتی ہے جس کے بعد افراتفری مچ جاتی ہے –
چھلانگ لگاتے ہی بچی اللہ کو پیاری ہوجاتی ہے – پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا اورپوسٹ مارٹم کرنے کیلئے لیٹربھی جاری کر دیا گیاہے۔ لڑکی کے والد کی اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق بچی کے والدین اور سکول کی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ سکول پرنسپل صحافیوں سے بات کیے بغیر ہسپتال سے روانہ ہوگئیں۔حادثے کے بعد سکول انتظامیہ نے بھی سکول کو 3 روز بند کرنے کا نوٹس سکول کے مین گیٹ پر لگا کر سکول بند کردیا تھا –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹر برطرف؛گرفتار