حکومت گھی پر 3 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے: مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کم نرخوں پر گھی فراہم کرنے کے لیے تین ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے فی کلو گرام ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے اسے تین سو روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہر کلو گھی پر 250 روپے کی سبسڈی ہوتی ہے۔

Image Source: DAWN

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے کم نرخوں پر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسی ریٹ پر آٹا دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کو گندم کے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے خیبرپختونخوا میں ایک سو موبائل یونٹس اور چھ سو اسٹیشنری سیل پوائنٹس سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو سستا گھی، آٹا اور چینی کی فراہمی کے لیے سترہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو استحکام کی طرف لے جانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور