حکومت کی پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے 39 شرائط

جب سے پی ٹی آئی لا نگ مارچ شروع ہوا تو پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد کے ایک علاقے میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی مگر حکومت کی جانب سے مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا تو تحریک انصاف نے عدالت میں شکایت جمع کروادی جس کے بعد اب حکومت نے چند شرائط رکھ دیں کہ ان پر عمل کرنے کی صورت میں ہی پی ٹی آئی کو دھرنے یا جلسے کے لیے جگہ دی جاسکتی ہے مگر یہ شرائط اس طرح کی ہیں جو پی ٹی آئی کسی طور قبول نہیں کرے گی – اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کیلئے ہوگی۔ لاؤڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ ساتھ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گاشرائط نامے کے مطابق جلسے کے سٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔اب عمران خان پر حملے کے بعد صورتحال بالکل بدل جائے گی اور حکومت کو بیک فٹ پر جانا پڑے گا اب دیکھنا یہ ہئے کہ عمران خان کب اپنی جماعت کے لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتے ہیں –

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی