حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک جلسے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت برہم

حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت نے کسی بھی جماعت کے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی کا عندیہ دے دیا -تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت پر ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت کی،ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت جمع کرا دیا گیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیا،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس نے جلسے کا این او سی نہ دینے کی رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو متبادل جگہ کیلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپ کسی دوسری جگہ کیلئے درخواست دے دیں،ڈی سی پیر تک جلسے کیلئے نئی جگہ کی درخواست پر فیصلہ کریں۔مگر لگتا یہی ہے کہ حکومت کسی طور بھی تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہیں دے گی اور یہ معاملہ عدالتوں میں لٹکا رہے گا اور زمانہ الیکشن ڈیٹ کی طرح ہمارے نظام اور قانون پر ہنستا رہے گا

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی